قمر منہاس کو جن کا تعلق منیاندہ، کلر سیداں سے ہے ہانگ کانگ کی حکومت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کمیونٹی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ برائے اعزاز (ایم ایچ) سے نوازا گیا۔
قمر منہاس کو ہانگ کانگ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم آواز اور ایک بہترین رہنما کے طور پر پہچانا جاتاہے۔ قمر منہاس ہانگ کانگ میں اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین، انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی کے صدر، پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ کے صدر اور ہانگ کانگ کے مساوی مواقع کمیشن کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں، ہانگ کانگ کی حکومت نے انہیں سال 2022 کے لیے اعزاز سے نوازا ہے۔
style=”display:none;”>