افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے کابل میں ایران کے نائب سفیر سید حسین مرتضوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں انسانی بحران ، دو طرفہ تعلقات ،خطے اور عالمی برادری کی موجودہ پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی،حامد کرزئی اور سید حسین مرتضوی نے افغانستان میں دیرپاامن و استحکام کے لئے افغان ڈائیلاگ کی ضرورت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔،
style=”display:none;”>