پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کےلیے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کراچی میں ہوئی۔
تقریب میں پی ایس ایل کی چھ ٹیموں نے ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے سکواڈ مکمل کئے۔
پلاٹینم کٹیگری میں لاہور قلندرز نے فخر زمان۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے’’وانندو۔ ہسارنگا‘‘۔ ملتان سلطانز نے ’’ ڈیوڈ۔ ملر‘‘۔۔۔کراچی کنگز نے ’’ میتھیو ویڈ‘ ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ’’ایلکس ہیلز اورپشاور زلمی نے ’’ بھنوکا۔راجاپکسا‘‘‘ کو منتخب کرلیا ۔ کراچی کنگز نے عمران طاہر کو پلاٹینم کٹیگری میں اور نسیم شاہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلیکٹ کیا۔
ٹیموں نے پلاٹینم کے علاوہ ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں بھی کھلاڑیوں کی سلیکشن کی۔ڈرافٹنگ کےلیے 517 غیرملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے۔ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے 19مارچ تک لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
style=”display:none;”>