جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں لگاتار گرمی پڑنے کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ٹوکیو میں لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جو 147 سال میں جون کے مہینے میں گرم موسم کا بدترین سلسلہ تھا۔
لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد ٹوکیو میں 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی،1875 کے بعد یہ جون میں گرمی کا بدترین سلسلہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ہیٹ ویو سے متاثرہ 13 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوئے۔
style=”display:none;”>