لاہور( خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی کے پلیٹ فارم ایکس پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پی سی بی ، اپنے خاندان کے لوگوں ، کوچز،مینٹورز ، ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔وہاب ریاض نے کہا کہ وہ فرنچائز کرکٹ میں کھیل جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بہت اچھے بولر دستیاب ہیں اس لئے ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی۔