لاس اینجلس( خصوصی رپورٹ) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے مائیکرو بلاگنگ طرز کی اپنی نئی ایپ لانچ کی ہے۔ تھریڈز نام کی اس ایپ کو ٹوئٹر سے مقابلہ کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس علیحدہ ایپ میں لاگ ان ہو سکتے ہیں اور پھر 500 کریکٹر ٹیکسٹ پوسٹ کر سکتے ہیں جس میں تصاویر اور ویڈیوز بھی اٹیچ ہو سکتی ہیں۔ اب تک پچاس لاکھ سے زیادہ افراد نے اس ایپ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔