ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف۔بی۔آر نے چھ ہزار ارب سے زائد محصولات جمع کر لیے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ادارے نے موجودہ مالی سال 2021-22کے لیےمقرر کردہ ابتدائی ٹارگٹ 5 ہزار 829 ارب روپے گزشتہ ہفتے حاصل کر لیا تھا۔ایف۔ بی۔آر 30 جون 2022 تک 61 سو ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایف بی آر کے پاس انکم ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 205 ارب ،سیلزٹیکس کی مد میں 2 ہزار 773 ارب ،کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 7 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 3 سو 19 ارب جمع ہوئے جبکہ 3 سو 5 ارب کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔
style=”display:none;”>