اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) خبر آئی ہے کہ ایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ کی بنگلادیشی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مخالفت کردی ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل وینو جب کہ باقی ملکو ں کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز تھی۔
پی سی بی حکام نے بتایا ہے کہ سری لنکا اور بنگلا دیش کو پاکستان میں آکر کھیلنے میں کوئی دشواری نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں بورڈ کے پاس سری لنکا کرکٹ اور بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے پیغامات موجود ہیں۔
ایشیا کپ 2022 میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا گیا تھا