کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا ہے۔
یہ پیشرفت وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیر اعظم شہباز شریف کے منگل کے روز منگلا ڈیم کے دورے کے دوران ہونے والی تکرار کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون کا کہنا ہے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم منگلا کی تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران بار بار ٹوکتے رہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے حکام اور مقامی پولیس کی ٹیم نے سینٹورس مال پر چھاپہ مارا اور انتظامی عملہ اور گارڈز کوباہر نکال کر عمارت کو سیل کر دیا۔
سی ڈی اے کا موقف ہے کہ سینٹورس مال کو ‘غیر قانونی استعمال’ پر سیل کیا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے ترجمان نے گزشتہ ماہ سینٹورس شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کا ذمہ داربھی وفاقی حکومت کو ٹھہرایا، جو آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے۔
style=”display:none;”>