لاہور ( خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے پولیس کوآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یاسمین راشد کو دوبارہ 20جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس پر سماعت کی۔یاسمین راشدکے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔