لاہور( خصوصی رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد میاں محمود الرشید کو عدالت پیش کیا اور مزید چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ ہو جیل بھجوا دیا۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کیس پر سماعت کی۔