عالمی شہرت یافتہ باکسر عثمان وزیر باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر پھتی پھن کرنگ کلنگ کے مابین مقابلہ ہو ا۔ جس میں دوسرے راؤنڈ میں عثمان وزیر نے اپنے حریف کو بآسانی نا ک آوٹ کیا۔
لالک جان اسٹیڈیم میں باکسنگ مقابلے میں 6 راونڈ ہوئے۔ تاریخ میں پہلی بار خواتین کا بھی باکسنگ مقابلہ ہو جس میں گلگت کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والی باکسر راحیلہ اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی زینب نے آپس میں باکسنگ کا مقابلہ کیا۔
مقابلہ دونوں خواتین کے مابین ٹائی ہوگیا باسنگ چیمپئن شپ کی دوسری فائٹ ملیشیاء کے ڈائینولئل اور پاکستان کے سکندر عباسی کے مابین مقابلہ ہوا۔
باکسنگ چیمپئن شپ کی دوسری فائٹ ملیشیاء کے ڈائینولئل نے کامیابی حاصل کر لی پاکستان کے شفیع اللہ اور انڈونیشیا کے رنٹو رنگ میں اترے ہیں پاکستان کے شفیع اللہ نے اپنے مخالف کو ناک آؤٹ کیا۔ لالک جان اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ سجا جس کو ہزاروں شائقین نے دیکھا جن میں خواتین و مردوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی بھی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر معروف باکسر عثمان وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں یوتھ کو آگے بڑھانے اور پاکستان کے سافٹ امیج دنیا میں اجاگر کرانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت گلگت میں یہ فائٹ کر وائی۔ جس کے لئے حکومت نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ مے پہلی بار دس ملکوں کے باکسر کسی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ گلگت بلتسان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ باکسنگ کا میگا ایونٹ منعقد ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان اور گلگت بلتسان میں امن اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کر لئے گئے تھے اور تمام افراد کو واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا پی ٹی وی سپورٹس پر انٹر نیشنل باکسنگ ایونٹ کو براہ راست دکھایا گیا
style=”display:none;”>