گذشتہ شب ایک ٹیلیویژن پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو”کب فارغ کرنا ہے،” یہ فیصلہ اب عمران خان کریں گے۔ ان کا اقتدار اب عمران کی خواہش پر منحصر ہے۔ بقول ان کے اب شہبازشریف کو”دباؤ میں لانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہا۔”
جیو نیوز کی الیکشین ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔ فواد چودھری نے پھر کہا کہ الیکشن کے بغیر “یہ مسئلہ” حل نہیں ہوگا؛ انتخابات کرانا ہی ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھی کہا تھا کہ ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے۔ انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ “نوازشریف سے اختلاف اپنی جگہ لیکن ان سے بڑا سیاست دان ہمارے ہاں کم ہیں۔”
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا، انتخابات کروانا ہوں گے، پرویز الہیٰ کا الیکشن ہوجائے گا لیکن سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ،شہباز شریف اب کہاں کے وزیراعظم رہ گئے ہیں؟ اگلے الیکشن میں کیسے جانا ہے یہ بڑی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہے۔
style=”display:none;”>