بھارت سے ایک ۹۲ سالہ خاتون ڈھیروں یادیں لئے ۷۵ سال بعد اپنی جنم بھومی راولپنڈی پہنچیں تو ان کی آنکھوں میں نمی تھی ۔ تقسیم ہند کے وقت ہجرت کرکے بھارت چلی جانے والی رینا ورما، آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے پاکستان میں اپنے آبائی گھر پہنچیں تو محلہ کے لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پرگلاب کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا شاندار استقبال کیا۔ رینا ورما لوگوں کی محبت دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھیں اور انھوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی تھی، آج مجھے اس سے زیادہ ملا ہے، وہ پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں، جس گھر میں وہ رہتی تھیں ان کا بچپن گزرا، وہ آج بھی ویسا ہی ہے، اور انہیں اتنے برسوں بعد بھی وہی اپنا پن محسوس ہوا۔
style=”display:none;”>