ویسٹ انڈیز کی اسٹار آل راؤنڈر ڈیانڈرا ڈوٹن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔
خاتون کرکٹر نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں ٹیم کے موجودہ کلچر کو اپنے حیران کن فیصلے کی وجہ بتایا۔ ڈوٹن نے کہا کہ ٹیم کا ماحول ایسا ہو چکا ہے کہ افسوس کے ساتھ الگ ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون رہا ہے لیکن جب حالات ایسے ہو جائیں تو کمٹمنٹ کا دوبارہ جائزہ لینا پڑتا ہے۔ ویسٹ انڈین کرکٹران دنوں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم میں موجود ہیں۔ ڈوٹن ویمن ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بارباڈوس کی قیادت کر رہی ہیں۔ ڈیانڈرا ڈوٹن نے 143 ون ڈے اور 126 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے۔ ڈیانڈرا ڈوٹن ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتی رہیں گی۔
style=”display:none;”>