پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر بانیِ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ا نھو ں نے مزار پر پھول چڑھائے اور احترام میں خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے مہمانوں کے لیے تاثراتی کتاب میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے تاثرات بھی درج کیے۔ انہوں نے لکھا کہ مزار قائد کا دورہ اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے عظیم ورثے کو خراج عقیدت پیش کرنا فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی۔
انہوں نے بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں واقع میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ ڈونلڈ بلوم نے بانی پاکستان کی زندگی اور جدوجہد سے متعلق شاہکار فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
style=”display:none;”>