سیالکوٹ: جاری بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ پنجاب پولیس نے خواجہ آصف کے احکامات پر ہی میرے گھر اور سیکریٹریٹ پر دھاوا بولا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف ریاستی اور حکومتی مشینری خواجہ آصف کی ایما پر متحرک ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پولیس حملے کے دوران خواتین سے بدسلوکی کی گئی، جس پر عوامی ردعمل آیا تو خواجہ آصف نے ندامت کا ڈرامہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کو 72 گھنٹے گزر گئے اور خواجہ آصف کو اب خیال آیا؟ ہمیں ہمدردی کی ضرورت نہیں قانونی کارروائی کروں گا۔