امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہونے والے لوگوں کی بھرپور مدد کرے۔ اس لئے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پاکستان کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔ امریکی صدر بدھ کے روز اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کے ۷۷ ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اب بھی سیلاب کی زد میں ہے اور اسے فوری مدد کی ضرورت ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے ادارے پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کی فوری مدد کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کئی بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ ان میں موسمیاتی تبدیلی کا عالمی بحران، وبائی بحران، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اوریوکرین کی جنگ جیسے عالمی تنازعات شامل ہیں۔ امریکی صدر نے اپنی اس تقریر میں عالمی غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے 2.9 بلین ڈالر سے زیادہ امداد کا اعلان بھی کیا۔
style=”display:none;”>