پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی حکومت، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے تعلقات کو استوار کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
ڈان اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی سفیر نے عمران خان کے ‘حکومت کی تبدیلی’ کے الزام کو مسترد کیا اور کہا کہ واشنگٹن اس بارے میں ’بہت واضح‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بہتر چیز اب ہم یہ کر سکتے ہیں کہ دونوں معاشروں میں تعلقات کو ہر سطح پر استوار کریں جیسا کہ دونوں ممالک گزشتہ 75 برسوں کے دوران کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رابطے صرف حکومت تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ سیاسی رہنماؤں، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور نوجوانوں تک پھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دو طرفہ رابطوں میں وہ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے اسے ’سنیں اور سمجھیں گے‘ اور واشنگٹن تک ’اس سمجھ بوجھ‘ کو پہنچائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ یہاں حاضرین کے ساتھ امریکی ’نظریات اور پوزیشن واضح اور شفاف طریقے سے شیئر کریں گے‘۔
ڈونلڈ بلوم نے بتایا کہ امریکہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی 18 مئی کو ہونے والی ملاقات میں طے شدہ ایجنڈے کی بنیاد پر متعدد نئے اقدامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
style=”display:none;”>