خوراک سے متعلق امریکہ کے اعلی ترین مشاورتی پینل نے کولیسٹرول سے بھرپور کھانے کے بارے میں اپنی احتیاط برتنے کا انتباہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو وہ تقریباً 40 سال سے لوگوں کو کرتا چلا آ رہا ہے۔
اس مشاورتی گروپ کی کی تحقیق کے مطابق خوراک میں کولیسٹرول کو اب تشویش کا باعث تصور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی گروپ نے پانچ سال قبل، جب اس کا آخری اجلاس ہوا تھا تو اس میں اس کے برعکس نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کلیسٹرول سے بھرپور خوراک کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیا تھا۔
یہ نئی دریافت بہت سے ماہرینِ غذائیت کے درمیان سوچ کے ارتقاء کی حمایت کرتی ہے جو اب یہ مانتے ہیں کہ صحت مند بالغ افراد کے لیے، کولیسٹرول کی مقدار زیادہ کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا یا اس سے دل کی بیماری کا خطرہ نہیں بڑھ جاتا ہے۔
ان ماہرین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے زیادہ خطرہ انڈوں، جھینگا یا لابسٹر جیسی مصنوعات سے نہیں ہے جن میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے، بلکہ چکنائیوں سے بھرپور کھانے کی بہت زیادہ مقدار کھانے سے ہوتا ہے، جیسے چکنائی والا گوشت، سارا دودھ، اور مکھن وغیرہ ہیں۔
style=”display:none;”>