امریکہ نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کےلئے پچپن ملین ڈالرز اضافی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں بائیس جون کے زلزلہ متاثرین کے لئےتقریباً پچپن ملین ڈالرز کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکہ کی جانب سے یوایس ایڈ اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے افغان عوام کی مدد کرنا اہم ہے۔
style=”display:none;”>