یوکرین نےبحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں پردوبارہ کام کا آغاز کردیا ہے۔معاہدے کے تحت ان بندر گاہوں سے اناج کی دوبارہ برآمدات ہونی تھی جو روسی حملے کی وجہ سےعارضی طور پر روک دی گئی تھی۔یوکرین کی بحریہ کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیا ہےکہ اوڈیسا، چرنومورسک اور پیوڈینی کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد کی جائے گی۔
ترکی نے یوکرینی اناج کی برآمدات کیلئےایک مشترکہ کوآرڈینیشن سینٹرکو فعال کیا ہے ۔۔مرکز میں متحارب فریقوں کے سویلین اور فوجی حکام سمیت ترکی اور اقوام متحدہ کے مندوبین تعینات ہوں گے۔
ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سنٹر کی بنیادی ذمہ داری یوکرین کے اناج کے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے، اوربحیرہ اسود میں آنے اور جانے والے ممنوعہ ہتھیاروں کے معائنہ کی نگرانی کرنا شامل ہے۔انہوں نےکہاکہ امید ہے مرکز،انسانی ضروریات اور امن کیلئےمکمل تعاون کرے گا۔
style=”display:none;”>