اے این ایف انٹیلیجنس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو نائیجیرین باشندوں کے پیٹ سے 173 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے۔ برآمدشدہ کیپسولوں کا مجموعی وزن 2926 گرام ہے۔ ملزمان کی شناخت اواڈیگو ایڈوین اور اورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان غیرملکی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ ملزمان کو گرفتاری کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
style=”display:none;”>