روس کی وزارتِ قدرتی وسائل و ماحولیات نے کہا ہے ملک کے جنوبی ساحل پر اڑھائی ہزار مردہ سیلز پائی گئی ہیں۔روس کے صوبے داغستان کے حکام نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بڑے پیمانے پر ان ہلاکتوں کا سبب کیا ہے لیکن یہ ممکنہ طور پر قدرتی وجوہات کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ماہی پروری ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیسپئن سیلز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے تین لاکھ کے درمیان ہے۔ ان سیلز کا شمار معدومی کی شکار سمندری حیات کی ریڈ لسٹ میں کیا گیا ہے۔ابھی تک کوئی ایسے شواہد نہیں ملے کہ انہیں مارا گیا ہے یا یہ مچھلیوں کے جالوں میں پھنسی ہیں۔
style=”display:none;”>