آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع ہلوسی آکارنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خطے میں امن و استحکام کیلئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
style=”display:none;”>