ترکیہ نے چھالیہ کو منشیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اس لئے پاکستان سے ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اریکا گری یا چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے، لٰہذا اریکا کے بیج/چھالیا ترکی لے جانا ان کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ ترکیہ جانے والے مسافر سختی سے ان کےقانون کی پیروی کریں۔
style=”display:none;”>