اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر اگلی سماعت تک حکم امتناع جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ سماعت 8 جون کو ہوگی۔