پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد سے دو تین دن قبل انھیں بنی گالا بُلوایا گیا تھا جہاں موجود ”دو لوگوں نے“ اس وقت کے وزیرِ اعظم عمران خان کے متبادل کے طور پر تین نام پیش کئے ۔ انھوں نے بتایا کہ ان تین مجوزہ ناموں میں سے ایک نام خود ان کا اپنا بھی تھا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ انھوں نےجواباً ان سے کہا کہ ‘دماغ خراب ہو گیا ہے کیا؟’ اس لئے کہ ان کی رائے میں عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی وجود نہیں ہوگا۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ اپنے فائدے کے لیے آرمی چیف لگانے والوں نے شاید پاکستان کی تاریخ نہیں پڑھی۔ ۔ ۔ ۔ بالواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت کرنے والے آرمی چیف کو اُسی وزیرِ اعظم نے لگایا ہوتا ہے، جس کی حکومت میں مداخلت کی جاتی ہے۔
style=”display:none;”>