شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا ہے۔
حملےکا شکار ہونے والی پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
style=”display:none;”>