میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جو باتیں کی ہیں ان میں چند جملے ایسے بھی تھے ‘جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے۔’
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جس انداز میں شہباز گل کو گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھااور ہم قانونی اور سیاسی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے ہیں جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے، ‘انہیں خیال کرنا چاہیے تھا۔’ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں شہباز گل کے بیان سے مکمل اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘انہوں نے جو کہا ہے وہ ان کی ذاتی رائے تھی، یہ پارٹی کا بیانیہ نہیں تھا۔’ لیکن اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘جس طرح باقی رہنماؤں کو معاف کر دیا گیا ہے، شہباز گل کو بھی معاف کر دینا چاہیے۔’
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے اوران پر اداروں کے خلاف جن دس دفعات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں ان کا تعلق غداری سمیت کئی دیگر سنگین نوعیت کے الزامات سے ہوتا ہے۔ اس وقت شہباز گل کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>