اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پٹرول وڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔ پیٹرول کے ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں۔ مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
style=”display:none;”>