عالمی ادارہ صحت نے بچوں کے لئے دو بھارتی کھانسی کے شربت کے استعمال کے خلاف انتباہ جاری کیا ہے جس کی وجہ سے مبینہ طور پر ازبکستان میں 18 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ماریون بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ پروڈکٹس غیر معیاری تھے اور فرم ان کی حفاظت کے بارے میں گارنٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ۔ یہ انتباہ بھارتی کمپنی کی تیار کردہ شربت پینے سے 18 بچوں کی موت کے الزام کے چند ہفتوں بعد آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ازبکستان کی وزارت صحت کی کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز کے ذریعہ شربت کے تجزیئے میں دو مضر صحت مرکبات کی ناقابل قبول مقدار پائی گئی۔ ہندوستانی حکومت اور کمپنی، میڈن فارماسیوٹیکلز دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
style=”display:none;”>