ورلڈ اکنامک فورم 16 سے 20 جنوری تک ڈیووس میں ہو گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر پیر سے ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اور وزیر مملکت خارجہ امور عالمی اقتصادی فورم کے دوران مختلف اجلاسوں میں عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر بات کریں گے۔ وزیر خارجہ اقتصادی حوالے سے پاکستان کا مؤقف بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری موسمیاتی تبدیلی، تحفظ خوراک اور اقتصادی مشکلات کے حوالے سے بھی ترقی پذیر ممالک کے مؤقف پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیر خارجہ اور وزیر مملکت فورم کے موقعے پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
style=”display:none;”>