امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکہ کے لیے اہم ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ودانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے وسیع تر مفادات کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعاون بدستور برقرار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی پرامن حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے قابل قدر دو طرفہ تعلقات سمیت کسی بھی دوطرفہ مراسم کی راہ میں پروپیگنڈے اور غلط فہمی کو نہیں آنے دیں گے۔
style=”display:none;”>