امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فوری امداد کا اعلان کر تے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا بھی اعلان کرتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ موسمیاتی بحران کےمستقبل میں اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے
style=”display:none;”>