آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی گوہر اعجاز نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں رواں سال ٹیکسٹائل کی صنعت میں تیس فیصد پیدوار بڑھے گی۔ ایک نجی ٹی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ٹیکسٹائل کی اکیس ارب ڈالر کی برآمدات ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز مالکان نے تین ارب ڈالر کی مزید مشینری درآمد کرنے کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔ جس سے اگلے سال پانچ ارب ڈالر مزید برآمدات بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر استحکام ہو تو ان کی صنعت چھبیس ارب ڈالر تک برآمدات بڑھا سکتی ہے۔
style=”display:none;”>