خانیوال میں آئی ایس آئی کے دو آفیسرز کو شہید کرنے والا دہشت گرد سکیورٹی اداروں کےآپریشن میں ہلاک ہو گیا۔ خفیہ اداروں نے عمر نیازی نامی دہشت گرد کا مسلسل پیچھا کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے افغانستان فرار ہو تے ہوئے گرفتار کر لیا۔ کرم ایجنسی میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد زخمی ہوا تاہم بعد میں ہلاک ہو گیا۔ دہشت گردعمر نیازی نے 3 جنوری کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
style=”display:none;”>