ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی ٹیم کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ اب ٹیم دو ارکان پر مشتمل گی۔
جس میں اب صرف ایف آئی اے اور آئی بی کے نمائندے شامل ہیں۔ اس سے قبل ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے تین رکنی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر وحید، آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حمید اور آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد شامل کئے گئے تھے۔
وزارت خارجہ اور نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن، کمیٹی ارکان کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ ٹیم واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کر ے گی۔
style=”display:none;”>