مفاہمت یا مزاحمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، 21 وزراء بے محکمہ ہیں، آئین کی خلاف ورزی پر ہائیکورٹ جاوں گا، سابق وزیر داخلہ کا بیان
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنسزکی واپسی کو سپریم کورٹ انشا اللہ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 70 وزرا ء کی تعداد آئین کے منافی ہے، 21 وزراء بے محکمہ ہیں، آئین کی اس خلاف ورزی کے خلاف ہائیکورٹ جائوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے،پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، اقتصادی بحران شدید ہو گیا یہ، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوتین دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔ مفاہمت یا مزاحمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے۔
style=”display:none;”>