پاک فوج کے نئے سربراہ کے تقرر کے لئے سمری پیر کے روز بھیجی جانے کا امکان ہے۔ جی ایچ کیو کی طرف سے یہ سمری وزارت دفاع کو بھیجی جائے گی جو اسی روز وزیر اعظم آفس کو روانہ کر دی جائے گی۔
اس سلسلے میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے تقرر کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا۔ان کے مطابق یہ عمل اگر پیر کو شروع ہوا تو پھر منگل یا بدھ کو نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا۔
ان کے مطابق سمری میں سے ایک نام کو چن لیا جائے گا۔وزیردفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے اس عمل کو خود عمران خان نے اس وقت متنازع بنایا جب وہ کسی ایک خاص افسر کو ہی آئی ایس آئی چیف رکھنا چاہتے تھے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور نئے آرمی چیف کا تقرر ایک دو روز میں ہو جائے گا۔
style=”display:none;”>