پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی رہنمائوں نے اپنی رپورٹ پیش کی،رپورٹ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے پیش کی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن)نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا وہی شکست کا باعث بنے، موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث لیگی ووٹرز نے ووٹ نہیں ڈالا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ (ن)لیگ کے رہنما اپنے ووٹرز کو پولنگ کے دن گھروں سے بھی نہیں نکال سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پارٹی امیدواروں کے ضمنی الیکشن نہ جیتنے کی ایک وجہ مہنگائی بھی تھی۔
style=”display:none;”>