وفاقی حکومت کی طرف سے بڑی صنعتوں اور بڑی آمدن پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی آگئی۔
رواں ہفتے کے آخری کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس صرف تین پوائنٹس کم ہوکر 42713 پر آگیا۔
لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں بھونچال آ گیا اور صورتحال یہ ہو گئی کہ کاروبار بند کرنا پڑا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 2055 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 661 پر آگیا۔
style=”display:none;”>