چین اور تائیوان کی طرف سے فوجی مشقوں کے انعقاد کے دوران امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایشیا کے چار ممالک کا دورہ شروع کردیا ہے۔ نینسی پیلوسی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایشیا کے دورے پر جانے والے کانگریس کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ تائیوان کا دورہ کریں گی یا نہیں، کیوں کہ چین نے ان کے تائیوان کے دورے کی شدید مخالفت کی ہے۔ بیان کے مطابق وفد اپنے دورے میں سنگا پور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان میں حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
style=”display:none;”>