سندھ ہائی کورٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اے آر وائی نیوز کی کیبل پر نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔سندھ ہائیکورٹ میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش اور پیمرا شوکاز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا کہ پیمرا اے آر وائی نیوز کی نشریات فوری بحال کرے جب کہ اے آر وائی نیوز 15 اگست تک پیمرا کے شوکاز نوٹس کا جواب دے۔
سماعت کے دوران پیمرا وکیل نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کی ہدایت نہیں دی جس پر عدالت نے کہا کہ اگر پیمرا نے نشریات بند کرنے کی ہدایت نہیں دی تو فوری بحال کریں اور ملک بھر میں بلاتعطل نشریات بحال کی جائے۔
اس موقع پر وکیل اے آر وائی نیوز نے کہا کہ پیمرا نے چھٹی کے دن اے آر وائی بند کرنے کی زبانی ہدایت دی، پیمرا کا کوئی چیئرمین ہے نہ کوئی 12 رکنی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ پیمرا کا چیئرمین اور کمیٹی نہیں تو اے آر وائی کس کو جواب دیگا۔سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا اور ڈی اے جی کو 17 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔