پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر یعنی ۱۹ ستمبر کو سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 ستمبر تک کیلئے ملتوی کیا تھا تاہم حکومتی اراکین کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بحث کیلئے سپیکر نے اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسمبلی کے اجلاس کی خصوصی نشست 19 ستمبر بروز سوموار سہ پہر تین بجے کے لئے مقرر کر دی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ہوشربا مہنگائی پر عام بحث ہو گی اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
style=”display:none;”>