ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کی سماعت ضلع کچہری سے جوڈیشل کمپلکس منتقل کرنے کی عمران خان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے عمران خان کی کل عدالت پیش ہونے کی یقین دہانی پر اُن کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست قبول کر لی ہے۔توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد مسلم لیگی راہنماءمحسن شاہنواز رانجھا پر قاتلانہ حملہ کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔
عمران خان کے وکلاء کی جانب سے آج حاضری سے استثی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ضلع کچہری میں پیشی کے حوالے سے سیکورٹی خدشات ہیں، لہذا سماعت جوڈیشل کمپلکس منتقل کی جائے۔ محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی مخالفت کی گئی اور عمران خان کا میڈیکل شوکت خانم کی بجائے کمپلکس ہسپتال سے کرانے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کا مقام تبدیل کیے جانے کی عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی اس یقین دہانی پر کہ کل عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت پیش ہوں گے، پیر کو حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی کو بھی کل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
style=”display:none;”>