پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ صوبے کے ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے اجلاس گزشتہ روز دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔
تاہم سپیکر چوہدری پرویز الہی اور اپوزیشن کے مسلسل اصرار کے باعث کل 6 گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں بھی بجٹ پیش نہیں کیا جا سکا۔ سپیکر چودھری پرویز الہی نے رات گئے بجٹ اجلاس ایجنڈہ مکمل کئے بغیر آج 14 جون دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا جو اب تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔
سپیکر چودھری پرویز الہی کی رولنگ کے مطابق بجٹ پیش کرنے سے قبل آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ایوان میں پیش ہونا ہو گا ۔ جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ بجٹ کو روکنا آئین کو توڑنے کے مترادف ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائدین نے کہاکہ بجٹ صوبے کے12 کروڑ عوام کا حق ہے ہم ہر صورت آئینی ریلیف والا بجٹ پیش کریں گے۔
style=”display:none;”>