وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مون سون شجر کاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہائوس میں پودا لگایا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اتوار کو وزیر اعظم نے مون سون شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔
اس موقع پر وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی موجود تھیں۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس موسم میں 303,777 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل موسم بہار کی مہم کے نتیجے میں 38682ملین پودے لگائے گئے۔شیری رحمان نے کہا کہ آئیں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کا عہد کریں۔
style=”display:none;”>