وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورہ پر چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں۔ اعلی سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔روانگی سے قبل۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تاریخی 20 ویں قومی کانگریس اجلاس کے بعد مدعوکئے جانے والے چندرہنماؤں میں شامل ہونا میرے لئے اعزازہے۔
چینی قیادت کےساتھ بات چیت میں اہم شعبوں خصوصاً سی پیک پر توجہ مرکوزہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کادوسرامرحلہ سماجی اوراقتصادی ترقی کےنئے دورکے آغاز کی نوید ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کامعیارزندگی بہتر ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہے پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔چین کی اقتصادی ترقی سےبہت کچھ سیکھاجاسکتاہے۔
style=”display:none;”>