وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بچوں کو قطرے پلاکر قومی انسداد پولیو مہم کاآغاز کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پولیو بچوں کو عمربھرکی معذوری میں مبتلاکرسکتاہے۔ پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر قوم کے مستقبل کومحفوظ بنائیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل ،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ،بل اورملینڈاگیٹس کے نمائندے اور دوسرے حکام نے شرکت کی ۔ قومی انسداد پولیومہم میں پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو سے بچائے کے قطرے پلائیں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمدشہبازشریف نےاس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس موذی مرض کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے افواج پاکستان کے افسروں ،جوانوں ،پولیس اورپولیو ورکرز او رمتعلقہ افرادکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا
style=”display:none;”>